ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بنگلورو: صرف مارچ کے مہینےمیں 79،027ریکارڈ پاسپورٹ تقسیم

بنگلورو: صرف مارچ کے مہینےمیں 79،027ریکارڈ پاسپورٹ تقسیم

Thu, 13 Apr 2023 17:00:45    S.O. News Service

بنگلورو :13؍اپریل (ایس اؤ نیوز )زونل پاسپورٹ دفتر کی جانب سے سال رواں کے صرف مارچ کے مہینے میں ریاست بھر  میں 79،027 پاسپورٹ تقسیم کئے جانے کا ریکارڈ قائم کیاگیا ہے۔ یہ ابھی تک کسی بھی ایک مہینےمیں تقسیم کی گئی سب سے بڑی تعداد ہے۔

بنگلورو میں واقع زونل پاسپورٹ دفتر کے افسر کے کرشنا نے  جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ سال 2022میں کل 7.27لاکھ پاسپورٹ تقسیم کئے گئے ہیں ۔مارچ میں پاسپورٹ کی مانگ کچھ زیادہ ہی تھی ۔ ہم نے بھی اسی مہینے میں بقیہ سبھی معاملات کو حل کرلیاہے جس کی وجہ سے ہم ایک ریکارڈ والی تعداد تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ پاسپورٹ دفتر کی جانب سے گذشتہ سال کے ڈسمبر میں 70،000اورجنوی میں 71،000سے زائد پاسپورٹ تقسیم کئے گئے ۔ فروری مہینے کے دن کم ہونے کی وجہ سے مارچ کے مہینےمیں سب سے زیادہ ریکارڈ 79،027 پاسپورٹ تقسیم کئے گئے۔ خیال رہے کہ سال 2019کے جون میں قریب 74،000پاسپورٹ دئیے گئے تھے۔

مجموعی طورپر 8،03،714پاسپورٹ تقسیم کئے گئےہیں۔ ان میں سے 4،63،766مرد اور 3،39،946خواتین اور دو ٹرانسجنڈر شامل ہونے کی آر پی اؤ نے جانکاری دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست بھر سے یومیہ عرضیاں وصول ہونے کی شرح 3700ہے جس میں بنگلورو سے سب سے زیادہ عرضیاں موصول ہونے کی افسر نے جانکاری دی ۔ ہبلی ، کلبرگی اور منگلورو میں واقع پانچ پاسپورٹ سیوا کیندر(پی ایس کے ) ، بنگلور میں دو (لال باغ اور مارتھ ہلی) کے ساتھ 23پوسٹل پی ایس کے میں عرضیاں وصول کی جاتی ہیں۔ ایک پاسپورٹ کی تقسیم  کےلئے  9دنوں کی  میعاد رکھی گئی ہے۔  جن اضلاع میں پاسپورٹ کی مانگ کم ہوتی ہے وہاں جلدی پہنچایا جاتاہے۔ ہبلی اور منگلورو میں مانگ اتنی زیادہ نہیں رہتی وہاں کم رہتی ہے۔ یہاں ایک یا دو دن میں پاسپورٹ حاصل کرنےکی افسر نےجانکاری دی ۔


Share: